آزمائش کا بیان
اللہ پاک انسان کی مختلف طریقوں سے آزمائش فرماتے ہیں
سورۃالبقرہ
وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیْْء ٍ مِّنَ الْخَوفْ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الأَمَوَالِ وَالأنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِیْنَ (155)
ترجمہ: اور ہم ضرور بالضرور تمہیں آزمائیں گے کچھ خوف اور بھوک سے اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کے نقصان سے، اور (اے حبیب!) آپ (ان) صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیں
And We will most certainly test you somewhat by means of fear and hunger and certain loss of wealth and lives and fruits. And, (O Beloved,) give glad tidings to those who observe patience.
الَّذِیْنَ إِذَا أَصَابَتْہُم مُّصِیْبَۃٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّہِ وَإِنَّ ا إِلَیْْہِ رَاجِعونَ (156)
ترجمہ: جن پر کوئی مصیبت پڑتی ہے تو کہتے ہیں: بیشک ہم بھی اللہ ہی کا (مال) ہیں اور ہم بھی اسی کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں
(They are the ones) who, when afflicted with some distress, say: ‘Indeed, to Allah we belong and to Him we shall return.
أُولَ ءِکَ عَلَیْْہِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّہِمْ وَرَحْمَۃٌ وَأُولَ ءِکَ ہُمُ الْمُہْتَدُونَ (157)
ترجمہ: یہی وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے پے درپے نوازشیں ہیں اور رحمت ہے، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں
It is they upon whom are bestowed successive blessings and mercy from their Lord. And it is they who are the guided ones.
سورۃ الانبیاء
کُلُّ نَفْسٍ ذَاءِقَۃُ الْمَوْتِ وَنَبْلُوکُم بِالشَّرِّ وَالْخَیْْرِ فِتْنَۃً وَإِلَیْْنَا تُرْجَعُونَ (35)
ترجمہ: ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے، اور ہم تمہیں برائی اور بھلائی میں آزمائش کے لیے مبتلا کرتے ہیں، اور تم ہماری ہی طرف پلٹائے جاؤ گے
Every soul has to taste death, and We make you undergo foul and fair for trial, and towards Us will you be returned.