Holy Souls / Sinful Souls
پاکیزہ روحیں / گناہ گار روحیں
پاکیزہ اور گناہ گار روحوں کی موت کے وقت فرشتے مختلف طریقوں سے جان قبض کریں گے
:(An-Nahl)سورۃ النحل
(28) ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ ظَالِمِىٓ أَنفُسِهِمْ ۖ فَأَلْقَوُا۟ ٱلسَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِن سُوٓءٍۭ ۚ بَلَىٰٓ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌۢ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ : جن کی روحیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ اپنی جانوں پر (بدستور) ظلم کیے جا رہے ہوں، سو وہ (روزِ قیامت) اطاعت و فرمانبرداری کا اظہار کریں گے (اور کہیں گے:) ہم (دنیا میں) کوئی برائی نہیں کیا کرتے تھے، کیوں نہیں بے شک اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ تم کیا کرتے تھے
Those whom the angels cause to die, whilst they are (constantly) doing wrong to their own souls.’ They will display obedience and submission (on the Day of Resurrection and say:) ‘We were not given to doing any evil (in the world).’ No indeed! Allah surely has thorough knowledge of what you used to do.
(32) ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ طَيِّبِينَ ۙ يَقُولُونَ سَلَـٰمٌ عَلَيْكُمُ ٱدْخُلُوا۟ ٱلْجَنَّةَ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ: جن کی روحیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ (نیکی و طاعت کے باعث) پاکیزہ اور خوش و خرم ہوں، (ان سے فرشتے قبضِ روح کے وقت ہی کہہ دیتے ہیں:) تم پر سلامتی ہو، تم جنت میں داخل ہو جاؤ ان (اَعمالِ صالحہ) کے باعث جو تم کیا کرتے تھے
The angels take their lives whilst they are pure, clean, pleased, and contented (due to obedience and piety. The angels tell them the moment they take their lives:) ‘Peace be upon you! Enter Paradise due to (the pious deeds) that you used to do.’