قلبِ سلیم
سورۃ الشعراء
لَّا مَنْ اََتَی اللَّہَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ (89)
ترجمہ: مگر وہی شخص (نفع مند ہوگا) جو اللہ کی بارگاہ میں سلامتی والے بے عیب دل کے ساتھ حاضر ہوا
But he alone (will be the gainer) who appears before the presence of Allah
with a heart protected (from) and pure (of all evils)
قلب منیب
سورۃ ق
مَنْ خَشِیَ الرَّحْمَن بِالْغَیْبِ وَجَاء بِقَلْبٍ مُّنِیْبٍ (33)
ترجمہ: جو (خدائے) رحمان سے بِن دیکھے ڈرتا رہا اور (اللہ کی بارگاہ میں ) رجوع و اِنابت والا دل لے کر حاضر ہوا
Who fears the Most kind (Lord) unseen, and comes (before the presence of Allah) with a heart turned in repentance
قلبِ محبت
سورۃ الحج
وَلِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ أُوتُوا الْعِلْمَ أَنَّہُ الْحَقُّ مِن رَّبِّکَ فَیُؤْمِنُوا بِہِ فَتُخْبِتَ لَہُ قُلُوبُہُمْ وَإِنَّ اللَّہَ لَہَادِ الَّذِیْنَ آمَنُوا إِلَی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ (54)
اور تاکہ وہ لوگ جنہیں علم (صحیح) عطا کیا گیا ہے جان لیں کہ وہی (وحی جس کی پیغمبر نے تلاوت کی ہے) آپ کے رب کی طرف سے (مَبنی) برحق ہے سو وہ اسی پر ایمان لائیں (اور شیطانی وسوسوں کو ردّ کردیں) اور ان کے دل اس (رب) کے لیے عاجزی کریں، اور بے شک اللہ مومنوں کو ضرور سیدھی راہ کی طرف ہدایت فرمانے والا ہے
And so that those who have been given (true) knowledge may know that the (Revelation which the Messenger recited) is (based on) the truth from your Lord, so they believe in the same (and reject Satan’s suggestions) and their hearts beat in submissiveness (before the Lord). And no doubt, Allah does guide the believers to the straight path.
قلب و جل
سورۃ المومنون
وَالَّذِیْنَ یُؤْتُونَ مَا آتَوا وَّقُلُوبُہُمْ وَجِلَۃٌ أَنَّہُمْ إِلَی رَبِّہِمْ رَاجِعُونَ (60)
ترجمہ: اور جو لوگ (اللہ کی راہ میں اتنا کچھ) دیتے ہیں جتنا وہ دے سکتے ہیں اور (اس کے باوجود) ان کے دل خائف رہتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں (کہیں یہ نامقبول نہ ہو جائے)
And those who give away (in the way of Allah as much) as they can, yet (in spite of that) their hearts fear that they are to return to their Lord (lest it should be rejected)
قلبِ تقی
سورۃ الحج
ذَلِکَ وَمَن یُعَظِّمْ شَعَاءِرَ اللَّہِ فَإِنَّہَا مِن تَقْوَی الْقُلُوبِ (32)
ترجمہ: یہی (حکم) ہے، اور جو شخص اللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرتا ہے (یعنی ان جانداروں، یادگاروں، مقامات، احکام اور مناسک وغیرہ کی تعظیم جو اللہ یا اللہ والوں کے ساتھ کسی اچھی نسبت یا تعلق کی وجہ سے جانے پہچانے جاتے ہیں) تو یہ (تعظیم) دلوں کے تقوٰی میں سے ہے (یہ تعظیم وہی لوگ بجا لاتے ہیں جن کے دلوں کو تقوٰی نصیب ہوگیا ہو)
That is (the command). And whoever venerates the signs of Allah (i.e., honouring those living beings, shrines, monumental sites, commands and prescribed duties known and recognized due to some pious association or link with Allah or Allah’s devoted servants), this (veneration) is of the Godwariness of hearts (only those whose hearts have been blessed with the fear of God venerate these signs).
قلبِ مہدی
سورۃ التغابن
مَا أَصَابَ مِن مُّصِیْبَۃٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّہِ وَمَن یُؤْمِن بِاللَّہِ یَہْدِ قَلْبَہُ وَاللَّہُ بِکُلِّ شَیْْء ٍ عَلِیْمٌ (11)
ترجمہ: (کسی کو) کوئی مصیبت نہیں پہنچتی مگر اللہ کے حکم سے اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے تو وہ اْس کے دل کو ہدایت فرما دیتا ہے، اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے
No suffering afflicts (anyone) except by the command of Allah. And he who believes in Allah, He guides his heart and Allah knows best everything.
قلبِ مطمئن
سورۃ الرعد
الَّذِیْنَ آمَنُواْ وَتَطْمَءِنُّ قُلُوبُہُم بِذِکْرِ اللّہِ أَلاَ بِذِکْرِ اللّہِ تَطْمَءِنُّ الْقُلُوبُ(28)
ترجمہ: جو لوگ ایمان لائے اور ان کے دل اللہ کے ذکر سے مطمئن ہوتے ہیں، جان لو کہ اللہ ہی کے ذکر سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے
Those who believe and their hearts become calm and contented with the remembrance of Allah-know that it is the remembrance of Allah alone that brings calm to the hearts.
قلبِ حئی
سورۃ ق
إِنَّ فِیْ ذَلِکَ لَذِکْرَی لِمَن کَانَ لَہُ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَی السَّمْعَ وَہُوَ شَہِیْدٌ (37)
ترجمہ: بے شک اس میں یقیناً انتباہ اور تذکّر ہے اس شخص کے لیے جو صاحبِ دل ہے (یعنی غفلت سے دوری اور قلبی بیداری رکھتا ہے) یا کان لگا کرسْنتا ہے (یعنی توجہ کو یک سْو اور غیر سے منقطع رکھتا ہے) اور وہ (باطنی) مشاہدہ میں ہے (یعنی حسن و جمالِ الوھیّت کی تجلّیات میں گم رہتا ہے)
There is indeed sure warning and admonition in it for him who has a heart (vigilant and awake, far from negligence,) or listens with active attention (i.e., focuses attention having no contact with anyone other than Allah) and is in a state of (spiritual) vision (i.e., remains lost in the effulgent disclosures of Allah’s absolute beauty).
قلبِ مریض
سورۃ الاحزاب
یَا نِسَاء النَّبِیِّ لَسْتُنَّ کَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَاء إِنِ اتَّقَیْْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِہِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلاً مَّعْرُوفاً (32)
ترجمہ: اے اَزواجِ پیغمبر! تم عورتوں میں سے کسی ایک کی بھی مِثل نہیں ہو، اگر تم پرہیزگار رہنا چاہتی ہو تو (مَردوں سے حسبِ ضرورت) بات کرنے میں
نرم لہجہ اختیار نہ کرنا کہ جس کے دل میں (نِفاق کی) بیماری ہے (کہیں) وہ لالچ کرنے لگے اور (ہمیشہ) شک اور لچک سے محفوظ بات کرنا
O wives of the Messenger! You are not the like of any of the womenfolk. If you want to remain pious and Godfearing, then be not soft in your speech (whilst talking to men as and when required) lest someone whose heart is diseased with hypocrisy) should feel inclined with desire. And (always) say words that are pure of any taint of doubt and flexibility.
قلبِ الاعمی
سورۃالحج
أَفَلَمْ یَسِیْرُوا فِیْ الْأَرْضِ فَتَکُونَ لَہُمْ قُلُوبٌ یَعْقِلُونَ بِہَا أَوْ آذَانٌ یَسْمَعُونَ بِہَا فَإِنَّہَا لَا تَعْمَی الْأَبْصَارُ وَلَکِن تَعْمَی الْقُلُوبُ الَّتِیْ فِیْ الصُّدُورِ (46)
(ایسے)ترجمہ: تو کیا انہوں نے زمین میں سیر و سیاحت نہیں کی کہ (شاید ان کھنڈرات کو دیکھ کر) ان کے دل (ایسے) ہو جاتے جن سے وہ سمجھ سکتے یا کان
ہو جاتے جن سے وہ (حق کی بات) سن سکتے، تو حقیقت یہ ہے کہ (ایسوں کی) آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں لیکن دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں
Have they not travelled in the land that (perhaps by seeing these ruins) their hearts should become (such) as to understand, or the ears (such) as to hear (the truth)? So the fact is that it is not the eyes (of such people) that are blind, but the hearts, which are in the breasts, turn blind.
قلبِ اللاھی
سورۃ الانبیاء
لَاہِیَۃً قُلُوبُہُمْ وَأَسَرُّواْ النَّجْوَی الَّذِیْنَ ظَلَمُواْ ہَلْ ہَذَا إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ أَفَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ (3)
ترجمہ: ان کے دل غافل ہو چکے ہیں، اور (یہ) ظالم لوگ (آپ کے خلاف) آہستہ آہستہ سرگوشیاں کرتے ہیں کہ یہ تو محض تمہارے ہی جیسا ایک بشر ہے، کیا پھر (بھی) تم (اس کے) جادو کے پاس جاتے ہو حالاں کہ تم دیکھ رہے ہو
Their hearts have become neglectful and (these) wrongdoers whisper (against you) inaudibly: ‘He is but a human being like you. Do you (even then) submit to (his) magic whilst you can see?’
قلبِ الاثم
سورۃ البقرۃ
وَإِن کُنتُمْ عَلَی سَفَرٍ وَلَمْ تَجِدُواْ کَاتِباً فَرِہَانٌ مَّقْبُوضَۃٌ فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُم بَعْضاً فَلْیُؤَدِّ الَّذِیْ اؤْتُمِنَ أَمَانَتَہُ وَلْیَتَّقِ اللّہَ رَبَّہُ وَلاَ تَکْتُمُواْ الشَّہَادَۃَ وَمَن یَکْتُمْہَا فَإِنَّہُ آثِمٌ قَلْبُہُ وَاللّہُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِیْمٌ (283)
ترجمہ: اور اگر تم سفر پر ہو اور کوئی لکھنے والا نہ پاؤ تو باقبضہ رہن رکھ لیا کرو، پھر اگر تم میں سے ایک کو دوسرے پر اعتماد ہو تو جس کی دیانت پر اعتماد کیا گیا اسے چاہئے کہ اپنی امانت ادا کر دے اور وہ اللہ سے ڈرتا رہے جو اس کا پالنے والا ہے، اور تم گواہی کو چْھپایا نہ کرو، اور جو شخص گواہی چْھپاتا ہے تو یقینا اس کا دل گنہگار ہے، اور اللہ تمہارے اعمال کو خوب جاننے والا ہے
And if you are on a journey and do not find a scribe, then take possession of a pledge in mortgage. Then, if one of you trusts the other, so he whose honesty has been trusted should deliver his trust and fear Allah, Who provides him subsistence. And do not conceal evidence. And the one who conceals it, his heart is certainly sinful. And Allah knows well whatever you do.
قلبِ متکبر
سورۃ المومن
الَّذِیْنَ یُجَادِلُونَ فِیْ آیَاتِ اللَّہِ بِغَیْْرِ سُلْطَانٍ أَتَاہُمْ کَبُرَ مَقْتاً عِندَ اللَّہِ وَعِندَ الَّذِیْنَ آمَنُوا کَذَلِکَ یَطْبَعُ اللَّہُ عَلَی کُلِّ قَلْبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ (35)
جو لوگ اللہ کی آیتوں میں جھگڑا کرتے ہیں بغیر کسی دلیل کے جو ان کے پاس آئی ہو، (یہ جھگڑا کرنا) اللہ کے نزدیک اور ایمان والوں کے نزدیک سخت بیزاری (کی بات) ہے، اسی طرح اللہ ہر ایک مغرور (اور) سر کش کے دل پر مْہر لگا دیتا ہے
Does he promise you that, when you die and become dust and (decomposed) bones, you will be brought forth (alive again)?